قرض لینا دانشمندی نہیں، 2 برس میں پیداواری صلاحیت، آمدن بڑھائیں گے: احسن اقبال
نارووال (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے کہا کہ قرض پر قرض لینا دانشمندی نہیں، حکومت کی پوری توجہ ہے اگلے دو سالوں میں پیداواری صلاحیت، آمدنی میں اضافہ کریں۔ نارووال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معشیت جو ورثہ میں ملی ہے کھوکھلی ہو چکی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے چار سال میں معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی۔ انہوں نے کہا کہ معشیت کو نئے سرے سے کھڑا کرنا ہوگا، 7 ہزار ارب ٹیکس وصول ہوتا ہے قرضوں کی ادائیگی کے لیے 7 ہزار 3 سو ارب روپے چاہئے۔ پورے کا پورا ملک اُدھار پہ چل رہا ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ جب ملک کی آمدنی میں اضافہ نہیں ہوتا جو بھی سہولت دیں گے۔ قرض اُٹھا کر دیں گے۔