• news

سرگودھا: شہید کانسٹیبل سرکاری  اعزاز کے ساتھ سپردخاک

سرگودھا (نمائندہ خصوصی) سرگودھا میں موٹر سائیکل سواروں  کی فائرنگ سے شہید ہونے والے کانسٹیبل کو نماز جنازہ ادا کر کے پورے پولیس اعزاز کے ساتھ سپردخاک کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق میانی پولیس سٹیشن میں تعینات محافظ سکواڈ کا پولیس کانسٹیبل محسن عباس موضع ویروال کے قریب موٹر سائیکل سوار مسلح افراد کی فائرنگ سے جام شہادت نوش کر گیا جبکہ ایک ڈاکو ہلاک، ایک ڈاکو کلاشنکوف سمیت زخمی حالت میں گرفتار اور دو فرار ہو گئے تھے۔

ای پیپر-دی نیشن