سوڈان میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد گدھے مہنگے ہوگئے
خرطوم(آئی این پی ) جنگ زدہ ملک سوڈان میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کے بعد گدھے مہنگے ہوگئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق سوڈان میں ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گدھوں کی مانگ میں اچانک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جنگ زدہ ملک میں لوگ گدھا گاڑیوں کا رخ کر رہے ہیں کیونکہ پٹرول سٹیشنوں کا ایندھن ختم ہو گیا ہے۔