راتوں رات یوکرائن کے 47ڈرونز کو تباہ کر دیا، روس کا دعویٰ
ماسکو(این این آئی)روس نے کہا ہے کہ اس نے اپنے جنوبی علاقوں میں راتوں رات یوکرین کے 47 ڈرونز کو تباہ کر دیا جو زیادہ تر یوکرین کی سرحد سے متصل روسٹوو کے علاقے میں ہوئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق روسی فوج نے سوشل میڈیا پر کہاکہ ڈیوٹی پر موجود فضائی دفاعی نظام نے بیلگوروڈ ریجن (ایک ڈرون)، کورسک ریجن (دو)، وولگوگراڈ ریجن (ن)اور روسٹوو ریجن کے علاقوں میں (41) ڈرونز روک کر تباہ کر دیئے۔روسٹوو کا جنوبی علاقہ یوکرین میں اپنی فوجی کارروائیوں کی منصوبہ بندی کے لیے روسی فوج کا مرکز ہے۔روسٹوو کے گورنر واسیلی گولوبیف نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ڈرون حملہ یوکرین کے روس کے زیرِ قبضہ حصے کے قریب بحیر ازوف پر واقع شہر تاگنروگ پر ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک امدادی کارکن زخمی ہوا ہے لیکن کوئی ہلاک نہیں ہوا۔روسی فوج کے قریبی سوشل میڈیا چینلز نے کہا کہ یوکرین نے تاگنروگ میں ہوابازی کے پلانٹ کو نشانہ بنایا ہے۔ٹیلیگرام چینل رائبر جس کے فوج کے قریبی روابط ہیں، کی ایک پوسٹ کے مطابق تاگنروگ میں تمام امکانات میں چھاپے کا ہدف بیریو ایوی ایشن پلانٹ تھا۔چینل نے یہ بھی الزام لگایا کہ ایک اور ہدف روس میں مزید فاصلے تک موروزوسک قصبے میں فوجی مرکز تھا۔کورسک جو مزید شمال میں واقع ہے اور یوکرین کی سرحد سے بھی ملتا ہے، کے علاقے میں حکام نے کہا کہ کورسک کے مرکزی شہر میں ایک کلینک کو نقصان پہنچا۔علاقائی گورنر رومن اسٹاروویٹ نے کورسک میں پولی کلینک نمبر چھ کے باہر اپنی ایک ویڈیو پوسٹ کی۔ سبز عمارت کی چوٹی کو واضح طور پر نقصان پہنچا۔اسٹاروویٹ نے کہاکہ خوش قسمتی سے سب زندہ ہیں۔ اور مزید کہا کہ طبی ماہرین نے مریضوں کو قریبی ہسپتال سے نکال لیا ہے۔