• news

پنجاب کی جیلوں کے ملازمین اور قیدیوں کو بھی بینظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ 

لاہور( این این آئی)پنجاب کی جیلوں کے ملازمین اور قیدیوں کو بھی بینظیر انکم سپورٹ میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ۔ بتایا گیاہے کہ پنجاب کے تمام جیلوں میں رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ،60 ہزار سے کم آمدنی والے جیل ملازمین کو بھی بینظیر پروگرام میں رجسٹرڈ کیا جائے گا،رجسٹرڈ ہونے والے افراد جیلوں میں یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی پچاس فیصد رعایت حاصل کرسکیں گے۔ آئی جی جیل خانہ جات میاں فاروق نذیر کے مطابق اب تک ایک ہزار افراد کی رجسٹریشن کی جاچکی ہے، امید ہے 10ہزار کے قریب قیدیوں اور ملازمین کی رجسٹریشن ہوگی، ۔ا نہوں نے بتایا کہ پنجاب کی تمام جیلوں میں 50ہزار سے زائد قیدی موجود ہیں ،بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی ٹیمیں جیلوں میں رجسٹریشن کے لیے کیمپ لگا رہی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن