مسجد اقصی میں نماز پر وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو اور پولیس چیف کی جھڑپ
تل ابیب(این این آئی)منی سکیورٹی اور سیاسی کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر اور پولیس کمشنر یعقوب شبتائی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔اسرائیلی ٹی وی کے مطابق ایتمار بین گویرنیتن یاہو سے کہا کہ آپ مجھ سے کچھ ایسا کرنے کے لیے کہہ رہے ہیں جو میرے موقف کے خلاف ہے۔ دروازوں پر بھیڑ بارے میں کوئی حقیقی جواب نہیں ہے اور ہمیں سکیورٹی رسک اور ایک حفاظتی خطرہ ہے۔ ان کا اشارہ مسجد اقصی میں رمضان کے دوران مسلمان نمازیوں کی بڑھتی تعداد کے بارے میں تھا۔بین گویرکے بیان کے بعد نیتن یاہو نے پولیس کمشنر پر چیختے ہوئے کہا کہ لیکن آپ نے کہا کہ یہ ممکن ہے۔ ہم نے ایک بحث کی تھی۔ آپ نے کہا تھا کہ آپ اس کے قابل ہیں اور فیصلے پہلے ہی ہو چکے ہیں۔پولیس کمشنر نے جواب دیا کہ یہ درست نہیں ہے۔ ہم نے کہا کہ گیٹ پر زیادہ بھیڑ اور سکیورٹی کا مسئلہ ہے۔اسی وجہ سے ہم نے داخل ہونے والوں کی عمریں محدود کرنے کی بات کی۔