178روز مہم میں بجلی چوروںکو3ارب 6 کروڑ سے زائد کے ڈیٹکشن بل جاری
لاہور( این این آئی)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن جاری ہے اور گزشتہ24گھنٹوں میں 469ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے جن میں سے 215کے خلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے ۔ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے کنکشنز میں 14 کمرشل ،3زرعی اور452 ڈومیسٹک تھے جنہیں منقطع کرکیان کو3 لاکھ24 ہزار337 یونٹس ڈٹیکشن بل کی مد میں چارج کئے گئے جن کی مالیت 97لاکھ44 ہزار842روپے بنتی ہے۔باٹاپور کے علاقے میں کنکشن کو3 لاکھ روپے، مصری شاہ کے علاقے میں کنکشن کو1لاکھ71ہزار روپے،مصری شاہ کے ہی علاقے میں ایک ملزم کو1لاکھ70ہزار اور پرانی علاقے میں ایک ملزم کو1 لاکھ 50روپے کی رقم چارج کی گئی ۔ترجمان کے مطابق انسداد بجلی چوری مہم کو 178مکمل ہوگئے ہیں، اس دوران مجموعی طورپر62 ہزار 263ملزمان بجلی چوری میں ملوث پائے گئے،58ہزار253ملزمان کے خلاف مقدمات درج کروا کر 19ہزار 975ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ بجلی چوروں کو اب تک 8 کروڑ4 لاکھ 60 ہزار748یونٹس چارج کئے گئے جن کی مالیت 3ارب 6 کروڑ53 لاکھ 60 ہزار623روپے بنتی ہے۔