رمضان المبارک میں بنکوں کے اوقات کار تبدیل، کراچی کے سکولوں کالجوں کا بھی نیا تدریسی شیڈول
اسلام آباد+کراچی (نمائندہ خصوصی+نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک کے اعلامیہ کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مرکزی بنک میں دفتری اوقات کار پیر سے جمعرات تک صبح 9 سے سہ پہر 3 بجے تک ہوں گے۔ جبکہ جمعہ کو صبح ساڑھے آٹھ سے ایک بجے تک بغیر کسی وقفے کے کام ہو گا۔ اطلاق تمام بنکوں اور مالیاتی اداروں پر بھی ہوگا۔ رمضان کے بعد خود بخود پرانے بنکنگ کے اوقات کار بحال ہو جائیںگے۔ کراچی سے نوائے وقت رپورٹ کے مطابق محکمہ تعلیم نے رمضان المبارک میں سکولوں اور کالجوں کے اوقات کار جاری کر دیئے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سکولوں میں صبح کی شفٹ 7:30بجے سے 11:30 تک ہوگی۔ جمعہ کو صبح کی شفٹ 7: 30 بجے سے 10:30 بجے تک، جبکہ دوپہر کی شفٹ دن 11:45 سے2:45 تک ہو گی۔ کالجوں میں صبح8:30 سے 12 بجے تک تدریسی عمل جاری رہے گا۔ اور دوپہر کی شفٹ 2:30 سے شام 5 بجے تک ہوگی۔