• news

 ہائیکورٹ کا سنی اتحاد کونسل کی درخواست پر الیکشن کمشن کو نوٹس کرنے سے انکار 

لاہور (خبر نگار) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے سنی اتحاد کونسل کو پنجاب سے قومی اور صوبائی اسمبلی میں مخصوص نشستیں نہ دینے کے خلاف درخواست پرالیکشن کمشن کو نوٹس کرنے سے انکار کر دیا۔ عدالت نے جسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس جسٹس چوہدری اقبال کے روبرو مقرر کرنے کی سفارش کرتے ہوئے فائل چیف جسٹس کو بھجوا دی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ یہ مفاد عامہ کا کیس ہے، جسٹس چوہدری محمد اقبال ہی درخواست پر نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کریں گے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ الیکشن کمشن کا فیصلہ اور نئے شیڈول کا نوٹیفکیشن غیر آئینی ہے۔ سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں کسی دوسری جماعت کو نہیں دی جا سکتی ہیں۔

ای پیپر-دی نیشن