بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا
اسلام آباد(وقائع نگار )چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ کہا کہ پارٹی امور پر مشاورت، سیاسی رہنمائی اور سینیٹ الیکشن سمیت مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے پٹیشنر سمیت پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور سیکرٹری شبلی فراز کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرانے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست جمع کرائی جس میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری داخلہ، چیف کمشنر اسلام آباد اور جیل سپریٹنڈنٹ سنٹرل جیل اڈیالہ کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل حکام کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت دینے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ جیل سپریٹنڈنٹ کو درخواست دی مگر ان کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہیں کرائی گئی ۔ پارٹی امور پر مشاورت، سینیٹ الیکشن کی تیاریوں اور انتظامات سمیت قومی اسمبلی میں مختلف کمیٹیوں کے قیام اور سیاسی رہنمائی کے لیے پٹیشنر ، پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب اور سیکرٹری شبلی فراز کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دینے کے لیے سپریٹنڈنٹ جیل کو احکامات جاری کیے جائیں۔بانی پی ٹی آئی سے پی ٹی آئی کور کمیٹی کے رکن فردوس شمیم کو جیل میں ملاقات کی اجازت مل گئی عدالت نے فوکل پرسن کی قانونی حیثیت سے متعلق دلائل طلب کرلییعدالت عالیہ میں بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر سماعت جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے سماعت کی وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا درخواستگزار پی ٹی آئی کی مرکزی کورکمیٹی کے ممبر ہیں،جیل حکام جان بوجھ کر درخواست گزار کو بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے،وکیل نے استدعا کی کہدرخواست گزار کو جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے،سٹیٹ کانسل بولے بانی پی ٹی آئی نے خود جیل حکام سے کہا ملاقاتوں سے متعلق فوکل پرسن سے رجوع کیاجائے، درخوادت گزار فوکل پرسن سے رجوع کریں،فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے فردوس شمیم کو ملاقات کی اجازت دے دی عدالت نے فوکل پرسن کی قانونی حیثیت سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئیمزید سماعت ملتوی کردی۔۔،