اسفندیار ولی کی اہلیہ انتقال کر گئیں، صدر‘ وزیراعظم اور دیگر کی تعزیت
اسلام آباد + لاہور (خبر نگار خصوصی + خصوصی نامہ نگار) عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی خان کی اہلیہ انتقال کر گئیں۔ تدفین چارسدہ میں کی جائے گی۔ دریں اثناء صدر مملکت آصف زرداری ،وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اسفند یار ولی اور تمام اہل خانہ سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق‘ نائب امرا جماعت اسلامی لیاقت بلوچ‘ ڈاکٹر فرید پراچہ‘ سیکرٹری جنرل امیر العظیم و دیگر قائدین نے بھی اظہار تعزیت کیا۔