• news

کمشنر لاہور کا وحدت کالونی کا دورہ‘رمضان پیکیج6مستحقین کے سپرد کیا

لاہور(خبرنگار)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر کمشنر لاہورنے رمضان پیکیج ڈورسٹیپ فراہمی کے جائزہ دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ڈویژن میں رمضان نگہبان پیکیج 1لاکھ 98ہزار مستحقین کی دہلیز پر فراہم کردیا گیا۔ کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کریم آباد وحدت کالونی کا دورہ کرکے 6مستحقین کو رمضان پیکیج حوالے کیا۔ اس موقع پرکمشنرلاہور محمد علی ندھاوا کے ہمراہ اے سی ماڈل ٹائون صاحبزادہ یوسف بھی موجود تھے۔ کمشنرلاہور نے مستحقین کا ڈیٹا، شناختی کارڈ اور کیو آر کوڈسکین کرکے خود انکی دہلیز پر رکھا۔ رمضان پیکیج مستحق کے گھر کی دہلیز پر پہنچایا جارہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے گھروں کی دہلیز پر رمضان پیکیج فراہمی سے مستحقین کی عزت نفس کی پاسداری کیلئے کرائی ہے۔ لاہور شہر سمیت پوری ڈویژن میں ڈیڈلائن کے مطابق رمضان نگہبان پیکیج فراہمی کو یقینی بنایا جائیگا۔

ای پیپر-دی نیشن