آصف علی زرداری کے صدربننے پر لاہور ہائیکورٹ اٹارنی جنرل آفس میں مٹھائیاں تقسیم
لاہور(خبرنگار)پیپلز پارٹی کے رہنما آصف علی زرداری کے صدر پاکستان منتخب ہونے پر لاہور ہائیکورٹ کے اٹارنی جنرل آفس میں مٹھائی تقسیم کی گئی، ڈپٹی اٹارنی جنرل بدر منیر ملک، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ناصر گھمن، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل علی جعفر خان، اسسٹنٹ اٹارنی جنرل علی رضا شاہ سمیت دیگر لاء افسران نے شرکت کی جبکہ سابق سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار صباحت رضوی سمیت پیپلز لائرز فورم کے وکلاء بھی اس موقع پر موجود تھے، لاء افسران اور وکلاء نے نومنتخب صدر آصف علی زرداری کو الیکشن جیتنے پر مبارکباد دی ۔ان کا کہنا تھا آصف علی زرداری بطور صدر پاکستان ریاست کو مضبوط بنانے کیلئے اقدامات کریں گے۔