ملک کو مشکل سے نکالنے کیلئے غیر معمولی فیصلے نا گزیر ہیں: عابد صدیقی
لاہور(نامہ نگار)پیپلز پارٹی کے سینئررہنما عابد صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کو مشکل حالات سے نکالنے کیلئے غیر معمولی فیصلے نا گزیر ہیں، عوام سے جو وعدے کئے گئے ہیں انہیں پورا کرنا ہوگا کیونکہ اب اس کے سوا کوئی چارہ نہیں،وہ اقدامات اٹھائے جائیں جس سے زیادہ سے زیادہ زر مبادلہ آ ئے، انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ پریشان ہے، عوام کو روزگار کی فراہمی کیلئے صنعتوں کو ترقی خصوصاًچھوٹے کاروبار شروع کرنے کیلئے بلا سود قرضوں کی صورت میں مالی معاونت دی جائے،وفاقی اور صوبائی حکومتیں زراعت پر خصوصی توجہ دیں، زرعی لوازمات کی کنٹرول پرائس پر فراہمی سمیت زرعی ٹیوب ویلوں کو سولر پر منتقل کرنے کا منصوبہ شروع کیا جائے۔ حکومت کم آمدن والے طبقات کے لئے ریلیف کا کوئی انتظام کرے۔