لاری اڈا تا ائرپورٹ روٹ بحال‘چنگ چی بند کیے جائیں:ناظم شوکت
لاہور (نیوز رپورٹر)چیئرمین مسائل کمیٹی ناظم شوکت نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور سیکرٹری ٹریفک سے اپیل کی ہے کہ شہر میں روٹ نمبر5, 10 سمیت لاری اڈا‘ اسٹیشن ‘ دھرم پورہ سے ائرپورٹ بس کا روٹ بحال کیا جائے اور روٹ نمبر 9 سپیڈو بس سروس کے سٹاف کا مسافروںکے ساتھ رویہ بہتر کیا جائے۔ انہوں نے یہ مطالبہ بھی کیاکہ حادثات کے پیش نظر چنگ چی رکشے بند کرکے شہر میںپبلک ٹرانسپورٹ کیلئے ویگن اور بسیں چلائی جائیں۔