سرائے مغل: جھنڈا بردارمیلہ ـ ’’ جماعتاں ‘‘بہڑوال میں شرو ع
سرائے مغل(نامہ نگار)ایشیاء میں ایام کے لحاظ سے سب سے بڑا، مشہور جھنڈا بردارمیلہ ’’جماعتاں‘‘بہڑوال میںشرو ع ،سیالکوٹ سے 18فروری کو چلنے والے قافلے 13مارچ کو آستانہ عالیہ حضرت دائود بندگی کرمانی کے عرس میں پہنچیں گے،عقیدت مند جھنڈے اُٹھائے سینکڑوں میل پیدل سفر کرتے بہڑوال پہنچ گئے ۔ روایتی میلہ جماعتاں کا ہزاروں افراد پر مشتمل قافلہ گزشتہ روز سرائے مغل کے نواحی گائوں بہڑوال پہنچ گیا۔