پی پی 144کے مسائل حل کرینگے:بابر رضا،میاں عمران
خانقاہ ڈوگراں(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما میاں بابر رضاڈوگر اور میاں عمران حیدر ڈوگر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) کی قیادت میں پی پی144کے تمام مسائل حل کریں گے۔تمام سڑکوں کی کارپٹ تعمیر،ہسپتال کی اپ گریڈیشن اورواٹرفلٹریشن پلانٹ ہماری ترجیحات ہیں۔اہلیان حلقہ کو کام ہوتاہوا نظرآئے گا۔تمام علاقوں کو جانے والی سڑکوں کی کارپٹ تعمیر کی جائے گی۔