مولانا فضل الرحمان سے خالد محمود سرفرازی کی ملاقات ، سیاسی صورتحال پر گفتگو
گکھڑمنڈی(نامہ نگار)خالد محمود سرفرازی کی لاہور میں قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ،حالیہ الیکشن کے بعد موجودہ ملکی سیاسی صورت حال کے پیش نظر قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان کی پنجاب بھرکے امیدواران سے فردا فردا ملاقات علاقائی صورتحال سے آگاہی حاصل کی ۔اور امیدواران کی حوصلہ افزائی، آئندہ کی حکمت عملی پر طویل مشاورت پر تبادلہ خیال کیا ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہماری لڑائی کسی سیاسی جماعت سے نہیں بلکہ ان خفیہ ہاتھوں سے ہے جنہوں نے اپنی مرضی سے مبینہ طور پر کہیں پر کسی کو کامیاب کروایا اور کہیں پر کسی کو ناکام ۔ اقتدار اعلی کی مالک ذات اللہ رب العزت کی ہے جمعیت علماء اسلام پاکستان میں عوام کی حاکمیت کو صحیح معنوں میں تسلیم کروانے کے لئے قانونی جمہوری حق کو استعمال کرتے ہوئے ہر ممکن اقدام کرے گی اور اب جمعیت ایوان میں نہیں میدان کے بیانیے کو عملی تشکیل دے گی ۔