خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے حکومتی سرپرستی ضروری ہے:ارم فاطمہ
شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پنجاب لیڈیز ہیلتھ ورکر یونین کی چیئرمین ارم فاطمہ اور پاکستان ورکر فیڈریشن کے سرپرست چودھری عبدالرحمن عاصی نے پاکستان ورکر فیڈریشن کے زیر اہتمام وارث شاہ آڈیٹوریم ہال میں خواتین کے حقوق کے تحفظ کے سلسلہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خواتین کے حقوق کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ حکومتی سطح پر سرپرستی کی جائے پاکستان کی خواتین باہمت،جرات مند اور باوقار زندگیاں گزارنے والی ہیں ’’میرا جسم میری مرضی‘‘ خاتون کی شایان شان نہیں بلکہ انہیں برابری کی سطح پر حقوق دئیے جائیں ہمارے سرپرست ہمارے والدین،بھائی اور خاوند ہے ہم اپنے کلچر کو ترجیح مگر حقوق کے تحفظ پر کمپرومائز نہیں کریں گی۔