• news

10 رمضان تک تمام مستحقین کو راشن بیگ پہنچا دیا جائے گا: ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

فیروزوالہ( نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ ڈاکٹر وقار علی خان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق رمضان نگہبان راشن پیکج کے تحت مستحق افراد کو گھر گھر جا کر راشن بیگ کی فراہمی جاری ہے۔ضلع شیخوپورہ کے دور دراز علاقے جہاں پہنچنے کیلئے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے،ریموٹ ایریاز میں راشن مستحق افراد تک پہنچانے کیلئے عملہ دریا راوی کو کشتی پر سوار ہو کر کراس کر رہا ہے۔10 رمضان تک تمام مستحقین کو راشن بیگ پہنچا دیا جائے گا۔

ای پیپر-دی نیشن