پنجاب یونیورسٹی:طلباء کے وفدکا دورہ مطالعاتی پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی
لاہور(نامہ نگار) دورہ کے موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل اور ڈی ایس پی ناصر محمودنے وفد کو مختلف شعبہ جات بارے بریفنگ دی اور مختلف شعبہ جات کا دورہ بھی کروایا۔طلبہ کو ماڈرن انویسٹی گیشن، کریمنل ریکارڈ اور ڈیٹا اینالیسز سینٹر بارے بتایا گیا۔وفد کو جیوگرافیکل انفارمیشن سسٹم، ای چالان سسٹم کی ورکنگ بارے بھی آگاہی دی گئی۔ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز توصیف صبیح گوندل نے بتایا کہ سیف سٹی آرٹیفیشل انٹیلیجنس فیچرز کے استعمال سے ماڈرن پولیسنگ کا نظام وضع کررہی ہے۔طلبہ کو انویسٹی گیشن اور تفتیش کے دوران درپیش مختلف چیلنجز بارے بریف کیاگیا۔وفد کو پنجاب پولیس ویمن سیفٹی ایپ کی ورکنگ اور استعمال بارے بھی بتایا گیا۔وفد نے پنجاب پولیس کا ویمن سیفٹی ایپ کو پولیس کا بہترین اقدام قرار دیا۔طالبات کا کہنا تھا کہ ویمن سیفٹی ایپ کی تشہیری مہم میں بھر پور کردار ادا کریں گے۔