• news

ممبران 31مارچ سے قبل لاہور چیمبر کی رکنیت کی تجدید یقینی بنائیں:کاشف انور 

لاہور(کامرس رپورٹر )لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی رکنیت کی تجدید تیزی سے جاری ہے۔ تجدید رکنیت کیلئے مالی سال 2022-23کی انکم ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کے ثبوت کی کاپی لازمی ہے۔ رکنیت کی تجدید PayPro، جس کا لنک لاہور چیمبر کی ویب سائٹ lcci.com.pk پر دیا گیا ہے کے ذریعے بھی کی جاسکتی ہے۔ لاہور چیمبر نے سائبر کرائم اور فراڈ کے پیش نظر ممبران سے اپیل کی کہ وہ تجدید رکنیت کے واجبات کی ادا کرتے وقت احتیاط برتیں اور فیس صرف لاہور چیمبر آف کامرس میں موجود کائونٹرز پر جمع کروائیں جبکہ یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ سام برانچ کے اکائونٹ نمبر 192401001291 سے بھی استفادہ کیا جاسکتا ہے۔ رمضان کے دوران لاہور چیمبر کے اوقات صبح 10 تا سہ پہر3 بجے جبکہ جمعہ کو صبح10 تا دوپہر1 بجے تک ہونگے اور تجدید رکنیت کی آخری تاریخ 31مارچ ہے۔ صدر لاہور چیمبر   کاشف انور نے کہا کہ رش ودیگر مسائل سے بچنے کیلئے ممبران اپنی رکنیت کی تجدید جلد کروائیں۔ رکنیت کی تجدید کرانا اس لیے ضروری ہے کیونکہ بہت سے کاروباری مراحل میں لاہور چیمبر کے سرٹیفکیٹ و دیگر دستاویزات کی ضرورت پڑتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن