• news

 نسیم شاہ کو سٹمپس کو ٹھڈا مارنا مہنگا پڑ گیا ، میچ فیس کا 10فیصد جرمانہ عائد

 لاہور (سپورٹس رپورٹر ) پاکستان سپر لیگ کے پلے آف مرحلے کیلئے 4 ٹیمیں فائنل ہو گئیں ہیں جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے لیکن اس دوران پی ایس ایل کے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ اور ملتان سلطانز کی پوری ٹیم کو قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانہ کر دیا گیاہے ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے نسیم شاہ نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ کی آخری گیند کے بعد سٹمپس کو زور دار کک ماری تھی جس پر ان کیخلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کارروائی عمل میں لائی گئی ہے اور انہیں میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیاہے ۔

ای پیپر-دی نیشن