فیروزوالہ:آتشزدگی ،مختلف واقعات میںخاتون سمیت 2 افراد زخمی
فیروزوالہ( نامہ نگار) شاہدرہ اور فیروز والا کے علاقے میں آتشزدگی کے مختلف واقعات کے دوران خاتون میں 2 افراد زخمی جبکہ کار ،ویگن اور سکریپ کے گودام میں آگ لگ جانے سے پڑا ہوا سامان جل گیا۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ کی پیپلز کلونی میں گھر کا سلنڈر لیک ہو جانے سے آگ لگ گئی جس سے خاتون(ج) زخمی ہوگی جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال داخل کرا دیا جبکہ بیم کوڑے قریب بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان عقیل زخمی ہو گیا۔ نواحی آبادی برکت ٹاؤن کے قریب سکریب کے گودام میں اچانک اگ بھڑک اٹھی جس سے گودام میں پڑا ہوا سکریب کا سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ ریسکیو کے عملے نے جدوجہد کر کے آگ پر قابو پا لیا۔ شر قپور سے لاہور آنے والی ویگن میں سرکٹ شارٹ ہو جانے کے باعث اگ بھڑک اٹھی پٹرولنگ پولیس نے بروقت کارروائی کر کے ویگن میں سوار مسافروں کو بچا لیا۔