• news

لاہور پولیس بے وسیلہ افراد کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے:سی سی پی او 

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس افسر بلال صدیق کمیانہ نے کہا ہے کہ لاہور پولیس رمضان نگہبان ریلیف پیکیج کی محفوظ ترسیل کیلئے سکیورٹی فراہم کر رہی ہے۔اس ضمن میں ڈیلیوری ٹیموں کے تحفظ کیلئے پولیس کا عملہ تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے یہ بات رمضان ریلیف پیکج کے حوالے سے جاری اپنے بیان میں کہی۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ مستحق افراد کی دہلیز پر رمضان پیکج کی محفوظ ترسیل تک پولیس کا عملہ موجود رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس بے وسیلہ افراد کی خوشیوں میں برابر کی شریک ہے۔بلال صدیق کمیانہ نے کہا کہ لاہور پولیس ضلعی انتظامیہ کی معاونت سے رمضان ریلیف پیکج کی کامیابی کیلئے اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن