ترکیہ ، داعش سے وابستگی کے شبہ میں 33 مشتبہ افراد گرفتار
انقرہ(این این آئی)ترکیہ میں بلدیاتی انتخابات کی جاری مہم کے دنوں میں سیکیورٹی فورسز نے ایسے 33 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا ہے جن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ انتخابی مہم کے دوران دہشت گردی کے واقعات کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انسداد دہشت گرد پولیس کی طرف سے یہ اطلاع ایکس کے ذریعے دی گئی ہے۔