• news

صدارتی الیکشن کے دوران امریکہ نے سائبر حملے کا منصوبہ بنایا ہے: پیوٹن

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے امریکہ پر روس  کے صدارتی انتخابات میں مداخلت کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا نے آن لائن ووٹنگ سسٹم پر سائبر حملے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ایسا ہوا تو یہ جارحیت ہو گی۔ خبر رساں ایجنسی کے مطابق 15 سے 17 مارچ تک ہونے والے صدارتی انتخابات میں پیوٹن کی جیت تقریباً یقینی  ہے اور روس نے مغربی ممالک کو خبر دار کیا ہے کہ غیر ملکی طاقتوں کی جانب سے بیلٹ میں مداخلت کی کسی بھی کوشش کو جارحیت تصور کیا جائے گا۔ روس کی فارن انٹیلی جنس سروس نے ایک بیان میں کہا کہ ہمارے پاس ایسی معلومات ہیں کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ انتخابات میں مداخلت کا ارادہ رکھتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن