سعودی عرب، مسجد نبوی میں زائرین اور نمازیوں کی خدمت کے لئے اضافی عملہ تعینات
مدینہ منورہ (اے پی پی)سعودی عرب میں مسجد نبوی کے انتظامی امور کے نگران ادارے نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے دوران مسجد نبوی میں نمازیوں اور زائرین کے لئے تمام ضروری سہولیات کی فراہمی کے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ تقریبا 3,000 مرد و خواتین پر مشتمل اضافی عملہ تعینات کیا ہے۔