• news

پشاور میں دہشتگردوں کا پولیس وین پر حملہ‘ 2 اہلکار شہید

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور میں دہشت گرد حملے میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔ ایس ایس پی آپریشنز کے مطابق پشاور کے علاق میچنی گیٹ پر نامعلوم دہشتگردوں نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی جس میں دو اہلکار شہید ہو گئے۔دہشت گرد حملے میں اے ایس آئی زخمی ہو گیا جس کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔شہید ہونے والوں میں کانسٹیبل اجمل اور سراج شامل ہیں جبکہ اے ایس آئی مظہر زخمی ہوا۔ 

ای پیپر-دی نیشن