• news

پاک فوج کی زیر نگرانی بلوچستان لیوی اہلکاروں کا تربیتی کورس مکمل 

کشمور(آئی این پی ) پاک فوج کے تحت بلوچستان لیوی اہلکاروں کا تربیتی کورس کشمور میں اختتام پذیر ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی زیر نگرانی بلوچستان لیویز فورس کا 3 ماہ پر مشتمل تربیتی کورس مکمل ہوگیا۔ کورس میں بلوچستان لیویز کے 325 اہلکاروں کو تریبت فراہم کی گئی۔   پاک فوج کے اعلی تربیت یافتہ ٹرینرز نے لیویز اہلکاروں کو اعتماد، مشکل ماحول میں کام کو سنبھالنا، جسمانی فٹنس، ہتھیاروں سے نمٹنا، انسداد دہشت گردی اور نظم و ضبط کی تربیت دی۔ خصوصی تربیتی کورس کا سب سے اہم جزو موجودہ حالات کے تناظر میں انسداد دہشت گردی کی ٹریننگ تھی۔ ٹریننگ میں سرچ آپریشن، کوئیک ری ایکشن فورس اور ناکہ بندی کا طریقہ کار، وی آئی پی سکیورٹی، بم ڈسپوزل، جدید مواصلات کا استعمال اور موبائل ٹریکرز شامل تھی۔گلگت بلتستان میں پاک فوج نے بروقت ریسکیو آپریشن میں اسکیئنگ کے دوران زخمی ہونے والے نوجوان کی جان بچالی۔ گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ کا رہائشی 26 سالہ مدثر حسین کی برزل پاس کے قریب اسکیئنگ کے دوران پھسل کر زخمی ہوگیا تھا، مدثر حسین کی ٹانگ دو جگہ سے ٹوٹ گئی۔ پاک آرمی کے جوانوں نے زخمی مدثر حسین کو ریسکیو کرکے پہلے منی مرگ کے آرمی فیلڈ اسپتال پہنچایا۔ ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد زخمی مدثر کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو لایا گیا۔ جہاں اس کی کامیاب سرجری کی گئی۔ زخمی مدثر حسین کے والد نے پاک فوج کی بروقت مدد اور ریسکیو آپریشن کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

ای پیپر-دی نیشن