• news

 رمضان میں ہمارے پاس کھانے کو نہیں، بے گھر فلسطینیوں کی روداد

غزہ (آئی این پی ) فلسطین میں خواتین، مردوں اور بچوں نے بابرکت مہینے کا بھرپور انداز میں استقبال کیا، رنگ برنگی قمقموں سے خیمے سجائے، درختوں پر روایتی لالٹین لگائیں اور آتش بازی کی جب کہ ساتھ ہی گیت گنگنائے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کا استقبال ہمیشہ کی طرح سجاوٹ، دعاوں، روزے اور اللہ کے شکرکے ساتھ کریں گے۔ غزہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سال رمضان گزشتہ سالوں سے بہت مختلف ہے، ہم گھروں میں نہیں، خیموں میں ہیں، ہر سال رمضان کے دسترخوان پر طرح طرح کے کھانے ہوتے تھے،اس سال ہمارے پاس کھانے کو نہیں۔ متاثرین نے امید ظاہر کی کہ وہ جلد اپنے گھروں کو واپس لوٹیں گے اور غزہ میں حالات جلد بہتر ہوجائیں گے۔ واضح رہے کہ فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں غزہ میں اب تک 31 ہزار 45 فلسطینی شہید جب کہ 72 ہزار 654 زخمی ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی جارحیت کا نشانہ بننے والوں میں 72 فیصد خواتین اور بچے شامل ہیں۔ 

ای پیپر-دی نیشن