قصور: گھریلو حالات سے دلبرداشتہ محنت کش‘ ماموں کانجن میں خاتون کی خودکشی
قصور+ماموں کانجن (نمائندہ نوائے وقت + نامہ نگار) مختلف واقعات میں خاتون سمیت 2 افراد نے خود کشی کر لی۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ بلوچاں قصور کے رہائشی وشال مسیح نے گھریلو ناچاقی پر گندم میں رکھنے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کر لی۔ دریں اثناء ماموں کانجن کے علاقہ 489 گ ب کی رہائشی بائیس سالہ شازیہ بی بی زوجہ ناظم نے گھر میں پڑی رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔