شام میں مقیم 160 عراقی خاندانوں کو واپس بھیج دیا گیا
بغداد،دمشق(این این آئی)شام کے الہول کیمپ سے 160 عراقی خاندانوں کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔ یہ بات عراقی حکومت کے ترجمان نے بتائی ۔شام، عراق اور غیرملکی کردوں کے زیر کنٹرول شمال مشرقی شام میں 43000 سے زائد افراد کیمپ میں ہیں۔ الہول کیمپ میں پناہ گزینوں کے ساتھ داعش کے عسکریت پسند بھی ہیں۔