• news

 ترکیہ کی ثالثی کی  پیشکش پر یوکرائن مذاکرات کیلئے  سنجیدگی کا مظاہرہ کرے،پوپ فرانسس

روم (اے پی پی)عیسائیوں کیروحانی پیشوا اور ویٹیکن کے سربراہ  پوپ فرانسس  نے کہا ہے کہ ترکیہ کی ثالثی کی  پیشکش پر یوکرین مذاکرات کیلیے  سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔ ترک خبر رساں ادارے کے مطابق  پوپ فرانسس نے سوئس ریڈیو ٹیلی ویژن  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کو  حالات  کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے   اپنے لوگوں کے تحفظ کی خاطر  مذاکرات  کے حوالے سے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا  چاہئے۔  انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی قوتوں کی مدد سے مذاکرات کیے جا سکتے ہیں مذاکرات  کے لئے آمادہ ہونا بہادری کی علامت ہے خاص طور پر جب آپ دیکھتے ہیں کہ معاملات آپ کے مطابق نہیں چل رہے ۔ ہچکچانے کی بجائے آپ  میں  مذاکرات کرنے کا حوصلہ ہونا چاہیے۔ پوپ فرانسس نے بروقت مذاکرات پر زور دیتے ہوئے  کہا کہ ثالثی کے لیے کسی ملک کو تلاش کرنا ضروری ہے۔ آج بہت سے ممالک ہیں جو یوکرین کی جنگ میں ثالثی کرنا چاہتے ہیں، ترکیہ نے عمل شروع کرنے کی پیشکش کی ہے، اس سے پہلے کہ معاملات بگڑ جائیں،  فریقین بات چیت کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔

ای پیپر-دی نیشن