رمضان المبارک کے آغاز پر نریندر مودی کا خصوصی پیغام
نئی دہلی(این این آئی)بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے رمضان المبارک کے آغاز پر مسلمانوں کے نام مبارک باد کا پیغام جاری کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں بھارتی وزیر اعظم نے نیک تمناوں کا اظہار کیا ہے.انہوں نے لکھا کہ سب کو رمضان المبارک کی خوشیاں مبارک ہوں۔انہوں نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا ہے کہ یہ مقدس مہینہ سب کی زندگیوں میں خوشیاں، اچھی صحت اور خوشحالی لائے۔واضح رہے کہ پاکستان کی طرح بھارت میں بھی آج سے رمضان المبارک کا آغاز ہوا ہے۔