• news

 وزیر اعلی سندھ کے بہنوئی آصف حیدر چیف سیکرٹری سندھ مقرر 

اسلام آباد( نمائندہ نوائے وقت) وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے بہنوئی آصف حیدر شاہ کو چیف سیکرٹری سندھ مقرر کر دیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت نے چیف سیکرٹری سندھ ڈاکٹر فخر عالم کا تبادلہ کرتے ہوئے  گریڈ 22 کے افسر سید آصف حیدر شاہ کی بطور چیف سیکرٹری سندھ تعیناتی کر دی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔سید آصف حیدر شاہ چیف سیکریٹری سندھ مقرراس سے قبل سید آصف حیدر شاہ وفاقی سیکریٹری موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے طور پر تعینات تھے۔آصف حیدر شاہ نے 1993 میں سول سروس آف پاکستان میں شمولیت اختیار کی تھی۔آصف حیدر شاہ نے بطور کمشنر حیدرآباد، کمشنر کراچی، اسپیشل سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکرٹری وزارت ثقافت اور وفاقی سیکریٹری پاور ڈویژن کے طور فرائض سرانجام دیے ہیں۔ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق سید آصف حیدر شاہ پیشے کے لحاظ سے ایک سول انجینئر ہیں، سید آصف حیدر شاہ نے آئی بی اے کراچی سے ایم بی اے کی ڈگری، ہارورڈ یونیورسٹی  امریکا سے ماسٹر کی ڈگری اور ہارورڈ اور سٹینفورڈ یونیورسٹیوں سے فیلوشپ حاصل کی ہے۔آصف حیدر شاہ کے پاس غیر معمولی انتظامی مہارت ہے اور وہ عوامی خدمات کی فراہمی کے لیے ایک فعال نقطہ نظر رکھتے ہیں۔ماضی میں ان کی کارکردگی کو بطور کمشنر کراچی اور حیدرآباد معاشرے کے مختلف طبقات نے بڑے پیمانے پر سراہا تھا۔

ای پیپر-دی نیشن