• news

پاکستان کیساتھ تجارت راہداری تعاون میں رکاوٹ کا خاتمہ چاہتے ہیں: افغان وزیر تجارت

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) افغان وزیر صنعت و تجارت نور الدین عزیزی نے بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان تجارت اور راہداری تعاون میں رکاوٹوں کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ پاکستان کے نائب وزیر تجارت سے بہتر تجارتی راہداری تعلقات پر آن لائن بات کی۔ پاک افغان تجارت بڑھانے اور دو برس کے دوران کی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تجارت اور راہداری رکاوٹیں دور کرنے اور سہولیات کی فراہمی پر اتفاق کیا گیا۔ پاک افغان حکومتوں‘ نجی شعبے کے درماین قریبی تعلقات اور علاقائی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا۔ مسائل پر بات چیت کیلئے پاکستان کے نائب وزیر تجارت کو دورہ کابل کی دعوت دی۔

ای پیپر-دی نیشن