ہنڈا اٹلس کارز لمیٹڈکا تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کو ایک ملین روپے کا عطیہ
لاہور (کامرس رپورٹر) ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان ) لمیٹڈ نے علی گڑہ سکول میں تقریب کا انعقادکر کے تعلیم کیساتھ اپنی وابستگی کا ارادہ کیاجو کہ سماجی تنظیم تہذیب الاخلاق ٹرسٹ کے ماتحت ہے۔ کمپنی سیکرٹری و وائس پریز نٹ مقصود الرحمن رحمانی نے شر کت کی اور ہنڈا اٹلس کارز کی طرف سے ایک ملین روپے کا عطیہ تعلیمی سر گرمیوں کی مدد کیلئے پیش کیا۔ تعاون پسماندہ پس منظرسے آنے والے طلباء کو معیاری تعلیم فراہم کریگا۔یہ پروگرام ہنڈا اٹلس کارز (پاکستان ) لمیٹڈ کی کمیونٹی کی ترقی اور سماجی ذمہ داری کیلئے جاری لگن کی عکاسی کرتا ہے ۔ کمپنی کا مقصد نوجوانوں کو وہ وسائل اور مواقع فراہم کرتاہے جن کی انہیں اپنے اور اپنی کمیونیٹیز کیلئے بہتر مستقبل بنانے کی ضرورت ہے ۔