لاہور:صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال کا اپنے زیرانتظام مختلف دفاتر کادورہ
لاہور(لیڈی رپورٹر ) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر و بیت المال سہیل شوکت بٹ نے محکمہ کے زیر انتظام چلنے والے متعدد اداروں کا دورہ کیا۔ صوبائی وزیر نے فراہم کردہ سہولیات کا جائزہ لیا۔ خواتین کو ہنر مند بنانے کے اداروں صنعت زار اور قصر بہبود میں جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ یتیم اور بے سہارا بچوں کے اداروں ماڈل چلڈرن ہوم اور کاشانہ کا بھی دورہ کیا۔ دارالامان میں قیام پذیر بے سہارا خواتین کی داد رسی کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں صوبائی وزیر نے کہا کہ سوشل ویلفیئرڈیپارٹمنٹ خواتین کی فلاح و بہبود کیلئے گراں قدر خدمات سر انجام دے رہا ہے۔ اس محکمہ سے وابستگی نوکری نہیں عبادت ہے۔ بے سہارا خواتین، بزرگوں اور بچوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ اداروں میں بہت سی اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر خصوصی بچوں کے لیے ضروری اقدامات لینے پر کام شروع کردیا گیا ہے۔