• news

ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان  کی ایوارڈکمیٹی کا اجلاس

لاہور(نیوز رپورٹر) ہیومن رائٹس سوسائٹی آف پاکستان کی ایوارڈکمیٹی کا اجلاس سوسائٹی کے صدر سید عاصم ظفر کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں انسانی حقوق کے چالیسویں ایوارڈز کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں ارشد شریف ( مقتول صحافی ) کی تحقیقاتی صحافت، جمہوری اقدار اور آزادی اظہار کیلئے ان کی کوششوں کے اعتراف میں ایوارڈ  دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ایوارڈ ز کمیٹی میں مہناز رفیع، بشپ الیگزینڈر جان ملک، جاوید نواز ، اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ، سید حسنات زاہد گیلانی ایڈووکیٹ، ڈاکٹر وقار ملک، شاہدہ طاہر، چوہدری لیاقت علی، محمد یوسف علوی ایڈووکیٹ، بیرسٹر افضل جاوید، نذیر احمد چو ہدری اور اے ایم شکوری بھی شامل تھے۔

ای پیپر-دی نیشن