• news

آصفہ بھٹو کو خاتون اول قرار دینا  خوش آئند ہے:مخدوم احمد محمود

لاہور(نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب،پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے ملکی تاریخ میں دوسری مرتبہ منتخب ہونے والے صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے خاتونِ اول کی حیثیت اور فرائض اپنی بیٹی آصفہ کو دینے کے فیصلے کو سراہتے ہوئے اسے خوش آئند قرار دیا ہے اور خاتون اول آصفہ بھٹو کو مبارکباد پیش کی ہے۔انہوں نے کہا کہ اس سے پہلے صدر ایوب خان نے بھی یہ حیثیت اپنی بیٹی نسیم اورنگزیب کو دی تھی۔گورنر جنرل قائد اعظم محمد علی جناح کے ساتھ ڈی فیکٹو خاتون اول ان کی بہن فاطمہ جناح تھیں۔ امریکہ میں ایسی درجن سے زیادہ مثالیں ہیں کہ خاتون اول بہن، بیٹی، بھتیجی یا بہو تھی،وہاں خاتونِ اول  کی پہلی ذمہ داری  وائٹ ہاؤس کی میزبان اعلیٰ کی ہوتی ہے۔

ای پیپر-دی نیشن