بانی پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد تحریک پروجیکٹ منزل کو پہنچ گیا:لیاقت بلوچ
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی، مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا کہ آصف علی زرداری اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر منتخب ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد تحریک پروجیکٹ اپنی منزل کو پہنچ گیا۔ اب یہ امر کسی سے چھپا نہیں کہ حکمران جماعتوں نے اقتدار کے حصول کیلئے تابعدار مہرے کا کردر ادا کیا ہے۔ بینظیر بھٹو کی شہادت اور المناک سانحہ کی بھی مکمل تحقیق ہوجائے اور قاتلوں کو عبرتناک سزا مل جائے۔