گداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
لاہور(لیڈی رپورٹر) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد کی ہدایت پرگداگری کے خاتمے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ لاہور میں رواں سال جنوری سے لے کر اب تک 279 بھکاری بچوں کو ریسکیو کیا گیا۔جبکہ چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ضلعی دفاتر میں ریسکیو ٹیم نے 659 بھکاری بچوں کو تحویل میں لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمسن بچوں سے زبردستی بھیک منگوانے والے مافیا کے خلاف 35 ایف آئی آرز درج کروائی گئی ہیں۔ شہری بھکاری بچوں اور بھکاری مافیا کے خلاف چائلڈ ہیلپ لائن 1121پر اطلاع دیں۔