• news

سمن آباد کالج برائے خواتین میں 25 واں سالانہ کانووکیشن  

لاہور (لیڈی رپورٹر+سٹاف رپورٹر) سمن آباد کالج برائے خواتین میں 25 واں سالانہ کانووکیشن منعقد ہوا۔ جس میں بی ایس کے سیشن 2018-2022 کی کل 648 طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ گریجوایٹ سائنسز میں 320 طالبات نے ڈگریاں وصول کیں جبکہ 16 طالبات کو رول آف آنرز سے نوازا گیا۔ پہلے سیشن کے مہمان خصوصی ڈی پی آئی کا لجز پروفیسر ڈاکٹر انصر اظہر تھے۔ اس موقع پر پرنسپل پروفیسر شاہین کرامت علی، وائس پرنسپل صائمہ اعزاز، سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر حلیمہ آفریدی، پروفیسر میر، انچارج کانووکیشن پروفیسر ڈاکٹر سمیرا مختار، ڈاکٹر رخسانہ پروفیسر نائلہ جان، کنٹرولر امتحانات بشریٰ بھٹہ، ڈاکٹر صائمہ شریف و دیگر بھی موجود تھیں۔

ای پیپر-دی نیشن