صوبائی وزیر تعلیم کا پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن دفتر کا دورہ
لاہور (سٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن (پیف) صدر دفتر کا دورہ کیااس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر پیف شاہد فرید نے پیف کے تعلیمی منصوبوں پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پیف پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت7ہزار سے زائد پارٹنر سکولوں میں 26لاکھ سے زائد طلبا و طالبات کو مفت اور معیاری تعلیم فراہم کر رہا ہے ۔ ایم ڈی پیف نے بتایا کہ نئی داخلہ پالیسی 2024-25میںزیادہ سے زیادہ تعلیم سے محروم بچوں کو پیف کے سکولوں میں لایا جائے گا، ایم ڈی پیف نے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سے درخواست کی کہ پیف کے فنڈزمیں اضافہ کیا جائے تاکہ پارٹنر سکولوں کو ملنے والی پیمنٹس میں اضافہ کیا جا سکے ۔