• news

 غیر مصدقہ ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا کارآمد ذریعہ :آئی جی پنجاب

لاہور(نامہ نگار)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ سروس، ویلفیئر اور پیشہ ورانہ امور میں میرٹ کے مطابق ملازمین کی بہترین ویلفیئر اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوںنے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ذاتی نگرانی میں فورس کی ویلفیئر کیلئے اقدامات جاری رکھیں اور اس حوالے سے کئے گئے اقدامات کی رپورٹس باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائیں۔ ان خیالات کا اظہار آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ملازمین سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے پولیس ملازمین اور انکے اہل خانہ سے سنٹرل پولیس آفس میں ملاقات کی اور ملازمین کے مسائل سن کر ریلیف فراہمی کیلئے اقدامات جاری کئے۔انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی قیادت میں سینئر پولیس افسران نے سول سروسز اکیڈمی والٹن کا دورہ کیا۔آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈیجیٹل دور میں شہریوں کو خدمات کی فراہمی، غیر مصدقہ ڈس انفارمیشن کا مقابلہ کرنے کیلئے سوشل میڈیا نہایت کارآمد ذریعہ ہے، عوامی خدمت و تحفظ کو شعار بناتے ہوئے تمام اختیارات شہریوں کی خدمت، انصاف کی فراہمی پر مرکوز رکھیں۔

ای پیپر-دی نیشن