• news

موٹر سائیکل چوری کے ہاٹ سپاٹس پر سادہ لباس میں نفری تعینات کرنے کا حکم

لاہور(نامہ نگار)کیپٹل سٹی پولیس آفیسر لاہور بلال صدیق کمیانہ کی صدارت میں آرگنائز ڈ کرائم یونٹ اور اینٹی وہیکلز لفٹنگ سٹاف کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔  اے وی ایل ایس افسران کو موٹر سائیکل چورگینگز کی گرفتاری اور ریکارڈ یافتہ مجرموں کا محاسبہ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔ موٹر سائیکل چوری کے ہاٹ سپاٹس پر سادہ لباس میں نفری تعینات کریں اور ناکے لگائے جائیں۔ سنگین جرائم پر قابو پانے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے کام لیا جائے۔سی سی پی او نے کہا کہ سنگین جرائم کے خاتمے میں آرگنائزڈ کرائم یونٹ کا کردار انتہائی اہم ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ آرگنائزڈ کرائم یونٹ سنگین جرائم کا شکار شہریوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے موثر اقدامات کرے۔ قتل، اقدام قتل، ریپ، ڈکیتی اورمرڈر سمیت سنگین جرائم کے ملزمان کومنطقی انجام تک پہنچانے کیساتھ ساتھ ٹارگٹ کلرز،شوٹرز اور بھتہ خوروں کی گرفتاری کیلئے جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔انہوںنے موٹر سائیکلز اور وہیکلز چوری کی وارداتوں اور ریکوری پوزیشن کا بھی جائزہ لیا۔ اے وی ایل ایس افسران کو موٹر سائیکل چورگینگز کی گرفتاری اور ریکارڈ یافتہ مجرموں کا محاسبہ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا۔

ای پیپر-دی نیشن