قومی ٹیم کی کوچنگ‘شین واٹسن نے ایک کرو ڑ روپے مانگ لئے
لاہور (سپورٹس رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ شین واٹسن نے پاکستان کی کوچنگ کیلئے بڑی رقم کا مطالبہ کردیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہیڈکوچ شین واٹسن نے پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلئے ایک کروڑ روپے کی مانگے ہیں جبکہ وہ اس دوران عہدے پر رہتے ہوئے زیادہ تر وقت خاندان کے ساتھ گزارنے کے خواہاں ہیں۔ امکان ہے کہ ہے بورڈکے معاملات شین واٹسن کیساتھ طے نہ پائیں۔ قبل ازیں سابق ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر بھی قومی ٹیم کی کوچنگ کیلئے وقت نہیں نکال رہے تھے جبکہ انہیں بھی کوچنگ کی مد میں پی سی بی لاکھوں روپے ادا کررہا تھا۔