مچل مارش کو ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے کپتان بنانے کا فیصلہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) آسٹریلوی آل رئونڈر مچل مارش کو ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔آسٹریلوی ٹیم کے ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ نے اس سال جون کے آخر میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ میں آسٹریلیا کی قیادت کرنے کیلئے مچل مارش کی حمایت کی ہے۔ میکڈونلڈ نے کہا کہ میرے خیال میں ٹی 20 ٹیم کی کپتانی کیلئے تمام راستے مارش کی طرف جائیں گے، وہ جس طرح ٹیم کو لے کر چل رہے ہیں ہم اس سے مطمئن ہیں اور وہی ورلڈ کپ میں کپتان ہوں گے۔