کئی وارداتوں میں ڈاکوشہریوں سے لاکھوں روپے‘ قیمتی مال وز ر لیکر فرار
لاہور(نامہ نگار)شہر میں ڈاکوؤں اور چوروں نے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں میں متعددشہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلیں، گاڑیاں اور دیگر سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکوؤں نے فیکٹری ایریا کے علاقے میں ماجد کے گھر میں گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر ساڑھے 5 لاکھ ‘ زیوارات، موبائل فون اور دیگر سامان،شاہدرہ ٹاؤن تنویر سے 2 لاکھ 90 ہزار روپے ‘ موبائل فون، شیرا کوٹ میں جوادسے 2لاکھ 12 ہزار‘ موبائل فون،باٹاپور میں ارشاد سے ایک لاکھ22 ہزار‘ موبائل فون‘ گرین ٹاؤن میں طاہر سے لاکھ 75 ہزار‘ مانگا منڈی میں فاروق سے 90ہزار ‘ موبائل فون،فیصل ٹاؤن میں انورسے اسلحہ کے زورپر 75 ہزار‘ موبائل فون، اچھرہ میں فریادسے 60ہز ار‘ موبائل فون،داتا دربار میں مجید سے 55ہزار ‘ موبائل فون،سول لائن میں عدیل سے 17ہزار ‘ موبائل فون، کاہنہ میں انوار سے 5 ہزار ‘ موبائل فون لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ہیں۔ چوروں نے ہنجروال، لیاقت آباد، رائیونڈ اور ہربنس پورہ سے 4 گاڑیاں جبکہ مصری شاہ، باغبانپورہ، برکی، ریس کورس، گرین ،مغلپورہ مزنگ، لوئر مال ‘ مانگا منڈی سے 9موٹرسائیکل چوری کرلئے۔